میرا پہلا اردو پوسٹ!
مجھے یاد ہے چھٹی جماعت میں ہماری انگریزی کی ٹیچر نے ہمیں ایک مضمون لکھنے کو کہا تھا، جس کا عنوان تھا “اگر انسان کی مادری زبان غائب حو جائے تو اْسے کیسا محسوس حو گا؟”
اْس وقت میرا اسکول تو الحمداللہ اچھا کھاسا تھا، لیکن انگریزی سکھاتے سکھاتے وہ لوگ مجھے میری اپنی زبان سکھانا بھول گئے۔ چھٹی جماعت میں وہ مضمون لکھتے حوئے تواس بات کا کوئی احساس نہیں تھا، لیکن اب سوچ کے افسوس حوتا ہے کے اسکول میں اردو کو اتنی کم توجہ دی جاتی تھی۔ آج کل میری عمر کے لوگ (اور خاص طور پر مجھ جیسے لوگ) اصلیت سے زیادہ انٹرنیٹ پر وقت گزارتے ہیں۔ اور انٹرنیٹ پے انگریزی کے بغیر کوئی گزارا نہیں، اس لیئے اب اسکول کے باہر بھی لوگوں کا اردو کی لکھائی سے کم لینا دینا ہوتا ہے۔ انٹرنیٹ پے اردو میں بات کرنی بھی ہو تو انگریزی میں لکھ کے اردو بولی جاتی ہے۔ یہ لوگوں کا قصور نہیں - پورا انٹرنیٹ انگریزی جیسی زبانوں کے حساب سے بنایا گیا تھا، اور آج کل ہر کوئی اردو کی بجائے انگریزی سیکھنے پر زور دے رہا ہے۔ میں نے خْد کافی سالوں سے اردو بہت کم استعمال کی ہے۔ اِس طرح اردو لکھنے یا بولنے کی بھی مجھے اتنی کم عادت حے کے ایسا لگ رہا ہے میں کوئی 90 سال کا بزرگ بول رہا ہوں۔ لیکن خیر، میں نہیں چاہتا کے اردو (یہ کسی بھی اور زبان) کے لیئے اْس چھٹی جماعت کےمضمون کا عنوان اصلیت بن جائے۔ میرے خیال میں یہ وقت ابھی اردو کے لیئے انتہائی اہم ہے۔ اگر اردو آج کل کے انٹرنیٹ والے دور کے ساتھ نہیں چل سکتی تو پھر پیچھے رہ جائے گی اور آہستہ آہستہ غائب ہو جائے گی۔ بےشک ہمارا قصور نہیں کے اردو آج ایسی حالت میں ہے، لیکن اس کو زندہ رکھنے کی زمہ داری پھر بھی ہماری ہے۔
اسی لیئے میں کوشش کرنا چاہتا ہوں کے کبھی کبھی اردو میں پوسٹ لکھا کروں، تاکہ اپنی اردو بھی بہتر کر سکوں اور انٹرنیٹ پے کچھ نہ کچھ اردو کی لکھائی بھی ڈال سکوں۔ میں نے نیچے دو اور متعلقہ پوسٹ کے لِنک ڈالے ہیں، اگر آپ چاہتے ہوں! یہ دونو انگریزی میں ہیں لیکن کافی تفصیلی اور دلچسپ ہیں!
Links:
Why is this titled “nostalgia”? This post was partly inspired by UofT WHWC’s April Writing Event. There’s no direct translation of nostalgia in Urdu, and I also needed to keep the title in English otherwise mixing RTL and LTR languages causes lots of headaches (see the links above for more on this)!